بھٹکل:2/ مارچ (ایس اؤنیوز)رنگوں کا تہوار ہولی بھٹکل تعلقہ بھر میں دھوم دھام سے منایاگیا۔ بچے ، بوڑھے، مرد اور عورتیں رنگوں میں نہا کر خوشی سے جھوم رہے تھے۔ تعلقہ کے چند مقامات پر شیر وغیرہ کے بہروپیہ بن کر ہولی منائی گئی ۔ تعلقہ کے ماوین کوروے میں ہولی کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام دیکھا گیا۔ سمندر کنارے ماہی گیروں نے سپاری کے درخت کو نصب کرکے پوجا پاٹ کرنے کے بعد نذر آتش کیا۔ اس سے قبل ماوین کوروے سے بیلنی ساحل تک رقص کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں نوجوان ایک دوسرے کو رنگ لگاتے ہوئے ناچتے گاتے دیکھا گیا ۔ ہولی کے پیش نظر تعلقہ بھر میں پولس سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔